Gas Leakage Web ad 1

’ہارنے والا شرائط طے نہیں کرتا‘: ایران نے صدر ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع مسترد کردی

0

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں یکطرفہ توسیع کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے مذاکرات میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ازخود جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا تھا، تاہم ایران نے اس اقدام کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران پر حملہ کرنے سے منع کیا ہے جنگ بندی مین توسیع کر رہے ہیں ؛صدر ٹرمپ

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر مہدی محمدی نے کہا کہ شکست خوردہ فریق شرائط عائد نہیں کر سکتا، اور ناکہ بندی کا تسلسل بمباری سے مختلف نہیں ہوتا، اس لیے اس کا جواب فوجی ردعمل کی صورت میں دیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناکہ بندی دراصل دباؤ بڑھانے کے مترادف ہے اور اسے کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

مشیر اسپیکر کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان درحقیقت ایک ممکنہ اچانک حملے کے لیے وقت حاصل کرنے کی کوشش بھی ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو موجودہ صورتحال میں ضروری اقدامات اٹھانے چاہییں اور ناکہ بندی کا جواب فوجی کارروائی کی صورت میں دیا جانا چاہیے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ان سے درخواست کی ہے کہ ایرانی قیادت کی متفقہ تجاویز سامنے آنے تک حملے روک دیے جائیں۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا تھا کہ جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کی جا رہی ہے جب تک مذاکراتی عمل مکمل نہیں ہو جاتا اور ایران کی جانب سے کوئی تجویز پیش نہیں کی جاتی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.