Gas Leakage Web ad 1

کیا اکثر رات کو ایک مخصوص وقت پر اچانک نیند سے بیدار ہو جاتے ہیں؟

0

کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے کہ روزانہ سونے کے بعد آدھی رات کو اچانک آنکھ کھل جاتی ہے؟

Gas Leakage Web ad 2

اگر ایسا ہے تو یہ ایک عام مسئلہ ہے جس کا سامنا دنیا بھر میں بہت سے افراد کرتے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق صرف امریکا میں ایک تہائی افراد ہر ہفتے کم از کم تین بار آدھی رات کو جاگتے ہیں، جبکہ ان میں سے 40 فیصد افراد کو دوبارہ نیند میں جانے میں دشواری پیش آتی ہے۔

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سوال یہ ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے اور کیا اس سے بچا جا سکتا ہے۔

اس کی ایک بڑی وجہ سونے کے ماحول سے متعلق ہو سکتی ہے۔ اگر کمرہ بہت زیادہ گرم یا ٹھنڈا ہو، یا وہاں روشنی اور شور موجود ہو تو نیند متاثر ہوتی ہے۔ نیند مختلف مراحل پر مشتمل ہوتی ہے اور ابتدائی مرحلے میں نیند بہت ہلکی ہوتی ہے، اس لیے معمولی شور یا روشنی بھی آنکھ کھول سکتی ہے۔

اسی طرح ذہنی دباؤ یا انزائٹی بھی ایک اہم وجہ ہے۔ یہ ایک ایسا ذہنی عارضہ ہے جو نہ صرف سونے میں مشکل پیدا کرتا ہے بلکہ نیند کے دوران اچانک بیدار ہونے کا باعث بھی بنتا ہے، اور دوبارہ سونا مشکل ہو جاتا ہے۔

کچھ افراد میں خراٹے یا سلیپ اپنیا بھی اس مسئلے کی وجہ بن سکتے ہیں۔ اس کیفیت میں نیند کے دوران سانس بار بار رکتی ہے، جس کے باعث انسان اچانک جاگ جاتا ہے اور سانس لینے میں دشواری محسوس کرتا ہے۔

کھانے کی عادات بھی نیند پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ سونے سے کچھ دیر پہلے زیادہ کھانا کھانے سے معدے میں تیزابیت بڑھ سکتی ہے، جس سے سینے میں جلن اور نیند میں خلل پیدا ہوتا ہے۔ دوسری طرف، اگر بہت پہلے کھانا کھا لیا جائے تو بھوک کی وجہ سے بھی آدھی رات کو آنکھ کھل سکتی ہے۔

مثانے کا زیادہ متحرک ہونا بھی رات کو جاگنے کی ایک عام وجہ ہے۔ اس صورت میں بار بار پیشاب کے لیے اٹھنا پڑتا ہے، خاص طور پر اگر سونے سے پہلے زیادہ پانی پیا جائے یا کوئی طبی مسئلہ موجود ہو۔

تھائی رائیڈ کے مسائل بھی نیند کو متاثر کر سکتے ہیں۔ جب تھائی رائیڈ زیادہ متحرک ہو جائے تو ہارمونز کی زیادتی سے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے، بے چینی بڑھتی ہے اور نیند متاثر ہوتی ہے۔

بے خوابی بھی ایک عام عارضہ ہے جس میں سونا یا نیند برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا ہے، جس کے نتیجے میں دن کے وقت تھکن اور روزمرہ کے کاموں میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

یہ تمام عوامل آدھی رات کو جاگنے کی ممکنہ وجوہات ہو سکتے ہیں، اور اس مسئلے کی شدت یا تسلسل کی صورت میں معالج سے رجوع کرنا ضروری ہوتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.