گھر میں سست روی سے اسکول کا کام کرنے والے بیٹے کو ماں پولیس اسٹیشن لے گئی
کیا آپ کا بچہ اسکول کا کام سست روی سے مکمل کرتا ہے؟ اگر ایسا ہے تو کیا آپ اسے پولیس کے پاس لے جانے کا سوچیں گے؟
یہ بات حیران کن لگ سکتی ہے مگر چین میں ایک ماں نے واقعی ایسا ہی کیا۔
ایران حکومت نے 6 شہروں کے ائیرپورٹس کھول دیے، فضائی حدود جزوی بحال
چین کے صوبے Zhejiang میں ایک بچے کو ذمہ داری سکھانے کے لیے ایک غیر معمولی طریقہ اختیار کیا گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق ایک خاتون اپنے بیٹے کو پولیس اسٹیشن لے گئی کیونکہ وہ ہمیشہ اپنا اسکول کا کام بہت تاخیر سے مکمل کرتا تھا۔
شیاؤنگ نامی خاتون نے پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ اس کا بیٹا، جس کی عمر تقریباً 9 سے 10 سال کے درمیان تھی، ہر بار ہوم ورک مکمل کرنے میں غیر معمولی سستی کا مظاہرہ کرتا ہے۔
اس صورتحال سے تنگ آ کر ماں نے بیٹے کو چیلنج دیا کہ اگر وہ شام 6 بجے تک اپنا اسکول کا کام مکمل نہ کر سکا تو اسے پولیس اسٹیشن لے جایا جائے گا، جس پر بچے نے یہ شرط قبول کر لی۔
تاہم جب خاتون شام 5 بجے گھر واپس آئی تو اس نے دیکھا کہ بیٹا ٹی وی دیکھتے ہوئے نوڈلز کھا رہا تھا اور اس کا کہنا تھا کہ اس کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔
لیکن 6 بجے جب حقیقت سامنے آئی تو معلوم ہوا کہ اس نے صرف چند الفاظ ہی لکھے تھے۔
اس کے بعد ماں اپنے بیٹے کو قریبی پولیس اسٹیشن لے گئی اور وہاں موجود ایک اہلکار کو ساری صورتحال بتائی۔
پولیس اہلکار نے مسکراتے ہوئے بچے کو وہیں بیٹھ کر اپنا اسکول کا کام مکمل کرنے کی اجازت دے دی۔
حیرت انگیز طور پر بچے نے ایک گھنٹے کے اندر اپنا مکمل کام ختم کر لیا، جبکہ گھر پر وہ یہی کام کرنے میں کئی گھنٹے لگا دیتا تھا۔
خاتون کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اس صورتحال کو خوش اسلوبی سے سنبھالا اور بچہ بھی شرمندگی کے باعث خاموش رہا۔
ماں کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد اس کے بیٹے نے گھر میں اسکول کا کام پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیزی سے مکمل کرنا شروع کر دیا ہے۔