Gas Leakage Web ad 1

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

0

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 45 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 837 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی دیکھنے میں آئے، جہاں ہفتے کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 500 روپے بڑھ کر 5 لاکھ 06 ہزار 062 روپے ہو گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 858 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 816 روپے ہو گئی۔

دریں اثنا عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت میں ایک ڈالر 18 سینٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 80 ڈالر 78 سینٹس تک پہنچ گئی۔ اس اضافے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 118 روپے بڑھ کر 8 ہزار 562 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 101 روپے اضافے کے ساتھ 7 ہزار 340 روپے کی سطح پر آ گئی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز تین دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی، تاہم آج دوبارہ اضافے کے بعد قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.