Gas Leakage Web ad 1

سندھ: اسکولوں میں حاضری بہتر کرنے کیلئے طلبہ کو شناختی نمبردینے اور ایپ استعمال کرانے کا فیصلہ

0

کراچی: سندھ کابینہ نے صوبے کے اسکولوں میں طلبہ کی حاضری بہتر بنانے کے لیے ہر طالب علم کو ایک منفرد شناختی نمبر جاری کرنے اور موبائل ایپ کے استعمال کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پی ایس ایل: آج بریسٹ کینسر کی آگاہی کیلیے پنک ڈے منایا جائے گا

یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا، جس میں اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

ترجمان کے مطابق اس اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم کا بنیادی مقصد طلبہ کی غیر حاضری کو کم کرنا اور ڈراپ آؤٹ کی شرح میں کمی لانا ہے۔

کابینہ نے اس کے ساتھ یہ بھی طے کیا کہ ہر طالب علم کو ایک منفرد شناختی نمبر فراہم کیا جائے گا جبکہ روزانہ حاضری کو یقینی بنانے کے لیے موبائل ایپ کا استعمال لازمی ہوگا۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اساتذہ کی مسلسل غیر حاضری کی صورت میں انہیں الرٹس جاری کیے جائیں گے، جبکہ صوبائی اور ضلعی سطح پر ایک لائیو ڈیش بورڈ کے ذریعے نگرانی کا نظام قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ سسٹم اساتذہ کے ذاتی موبائل فونز کے ذریعے چلایا جائے گا اور اس کے ڈیٹا اخراجات کو اسکولوں کے بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں، مراد علی شاہ کو سرکاری جامعات کے لیے 20 ہزار اسکالرشپس کے اجرا کی تجویز پر بھی بریفنگ دی گئی، جس پر انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ تکنیکی مہارتیں فراہم کرنا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.