پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں آج بریسٹ کینسر کی آگاہی کے لیے پنک ڈے منایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آج نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کا چھٹا ڈبل ہیڈر کھیلا جا رہا ہے جس کے پہلے میچ میں حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈی ز اور دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گے۔
پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا اہم کردار ادا کر رہا ہے: دفتر خارجہ
تمام کھلاڑی اور آفیشلز پنک کیپس اور پنک ربنز پہنیں گے اور تمام کرکٹرز بریسٹ کینسر آگاہی مہم کا حصہ بنیں گے۔
میچز میں استعمال ہونے والے اسٹمپس اور گرافکس بھی خصوصی پنک کلر کے ہوں گے۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء، کھلاڑی سیدہ عروب شاہ، رامین شمیم اور منیبہ علی کو بھی آگاہی مہم کے لیے اسٹیڈیم مدعو کیا گیا ہے۔
ویمن کرکٹرز میچ سے قبل چاروں ٹیموں کے ہمراہ وارم اپ ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں بریسٹ کینسر کی شرح کافی زیادہ ہے، اور اس آگاہی مہم کا اہم پیغام جلد از جلد چیک اپ کروانا اور بیماری کے خلاف ثابت قدمی کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے۔