Gas Leakage Web ad 1

تربوز کھانے سے جسم پر مرتب ہونے والے 10 اثرات

0

تربوز ایک ایسا پھل ہے جس کا سرخ رنگ دیکھتے ہی تازگی اور فرحت کا احساس ہوتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اس سرخ رنگ کے پھل کے بارے میں عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس کا استعمال متعدد بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

تربوز میں غذائی اجزا کی مقدار دیگر کئی پھلوں اور سبزیوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے، اور جتنا یہ زیادہ پکا ہوا ہو، اتنا ہی صحت کے لیے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔

آبنائے ہرمز سے متعلق قرارداد کو ویٹو کر کے کشیدگی میں اضافہ روکا گیا ، چین

اس مزیدار پھل کے فوائد جاننے سے اس کا ذائقہ اور بھی خوشگوار محسوس ہونے لگتا ہے۔

گرمیوں کے موسم میں سورج کی تیز شعاعوں سے جلد کے جلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تاہم تربوز میں موجود لائیکوپین نامی اینٹی آکسیڈنٹ اس سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

تربوز دل کی صحت کے لیے بھی مفید ہے کیونکہ اس میں موجود امینو ایسڈ سیٹرولین خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے اور بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے، جبکہ لائیکوپین بھی دل کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس کے استعمال سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔

اس میں موجود غذائی اجزا جوڑوں کو سوجن سے بچانے میں مدد دیتے ہیں، اور تحقیقی رپورٹس کے مطابق اس کا استعمال جوڑوں کے امراض کے خطرے کو بھی کم کر سکتا ہے۔

تربوز آنکھوں کے لیے بھی مفید ہے کیونکہ اس کے ایک ٹکڑے سے جسم کو روزانہ درکار وٹامن اے کی 9 سے 11 فیصد مقدار حاصل ہو جاتی ہے، جو بینائی کے لیے ضروری ہے اور عمر کے ساتھ نظر کی کمزوری کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

چونکہ تربوز کا تقریباً 90 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے، اس لیے یہ جسم کو پانی کی کمی سے بچانے میں مدد دیتا ہے، جبکہ جسم کے خلیات کی کارکردگی کے لیے پانی نہایت ضروری ہے اور اس کی کمی تھکاوٹ اور سستی کا باعث بن سکتی ہے۔

جلد کو بہتر بنانے کے لیے درکار وٹامن اے، بی 6 اور سی بھی تربوز میں موجود ہوتے ہیں، جبکہ اس میں پانی کی زیادہ مقدار جلد کو تروتازہ رکھنے میں بھی مدد دیتی ہے۔

میٹھا ہونے کے باوجود تربوز بلڈ شوگر کو تیزی سے نہیں بڑھاتا کیونکہ اس میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار کم ہوتی ہے، جبکہ اس میں چکنائی اور سوڈیم بھی موجود نہیں ہوتے جو صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

تربوز میں موجود پانی، اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر اجزا جسمانی سرگرمیوں کے لیے توانائی فراہم کرتے ہیں، جبکہ اس میں پوٹاشیم کی وافر مقدار مسلز کے کھچاؤ کو کم کرتی ہے اور سوجن میں کمی لاتی ہے۔

یہ پھل جسمانی وزن میں کمی میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس میں موجود پانی، فائبر اور غذائی اجزا پیٹ بھرنے کا احساس زیادہ دیر تک برقرار رکھتے ہیں، جس سے بھوک کم لگتی ہے اور غیر ضروری کھانے سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق روزانہ تربوز کھانے سے وزن میں کمی کا عمل تیز ہو سکتا ہے کیونکہ یہ بھوک کو کم کرتا ہے اور دیر تک سیر ہونے کا احساس دیتا ہے۔

تربوز کے بیج نگلنے سے بھی کوئی نقصان نہیں ہوتا بلکہ ان میں موجود اجزا صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔

یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع معلومات پر مبنی ہے، اس لیے قارئین کو چاہیے کہ اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.