فائیو جی کے نفاذ سے متعلق دس سالہ روڈ میپ کا اجرا
پہلے مرحلے میں 2028 تک اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں فائیو جی سروس کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ حکام کے مطابق پاکستان میں فائیو جی کے نفاذ سے متعلق روڈمیپ پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔
سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی والدہ کی نماز جنازہ ادا، اعلیٰ شخصیات کی شرکت
ملک میں 2035 تک 40 شہروں میں فائیو جی سروس فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں 2028 تک اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں یہ سروس شروع کی جائے گی۔
دوسرے مرحلے کے دوران 2028 سے 2030 تک مزید 10 شہروں تک فائیو جی سروس کو توسیع دی جائے گی، جبکہ تیسرے مرحلے میں 2030 سے 2032 کے درمیان مزید 10 شہروں میں اس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔
دوسرے اور تیسرے مراحل میں ہر صوبے کے کم از کم دو شہروں میں فائیو جی سروس فراہم کی جائے گی۔ چوتھے مرحلے میں 2032 سے 2035 تک مزید 15 شہروں میں اس سروس کو وسعت دی جائے گی، اور اس مرحلے میں بھی ہر صوبے کے کم از کم دو شہروں کو شامل کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ موبائل کمپنیوں کے لیے ہر سال فورجی اور فائیو جی کی ایک ہزار سائٹس قائم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔