Gas Leakage Web ad 1

سیکرٹری حکومت آزادکشمیر چودھری امتیاز احمد باعزت بری

0

آزاد کشمیر کی خصوصی احتساب عدالت کے جج نے محکمہ جنگلات سے متعلق معروف کیس "احتساب بیورو بنام چودھری امتیاز احمد وغیرہ” کا فیصلہ سناتے ہوئے اس وقت کے سیکرٹری جنگلات چودھری امتیاز احمد، ڈی ایف او طاہر علی شاہ سمیت تمام افسران اور اہلکاروں کو باعزت بری کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

سندھ: اسکولوں میں حاضری بہتر کرنے کیلئے طلبہ کو شناختی نمبردینے اور ایپ استعمال کرانے کا فیصلہ

اس مقدمے کی پیروی ممتاز قانون دان سردار کرمداد ایڈوکیٹ اور چودھری شوکت عزیز ایڈوکیٹ نے کی۔

یاد رہے کہ یہ مقدمہ اس وقت کے وزیراعظم چودھری انوار الحق اور سینئر وزیر کرنل (ر) وقار نور کی جانب سے چودھری امتیاز احمد کے خلاف ذاتی بغض اور عناد کی بنیاد پر قائم کیا گیا تھا، جبکہ چیئرمین احتساب بیورو مشتاق جنجوعہ نے چودھری امتیاز احمد سمیت کئی بے گناہ افسران کو گرفتار بھی کیا تھا۔

تاہم عدالت میں احتساب بیورو نہ تو اپنے کیس کا مؤثر دفاع کر سکا اور نہ ہی ملزمان کے خلاف کوئی ایسا ٹھوس ثبوت پیش کر سکا جس سے یہ ثابت ہوتا کہ انہوں نے کسی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.