Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم کی روضہ رسولؐ پر حاضری، ملک و قوم کی ترقی، دنیا بھر میں امن کی دعائیں

0

وزیراعظم دفتر کے مطابق وزیرِاعظم محمد شہباز شریف جدہ سے مدینہ منورہ پہنچے، جہاں گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزیرِاعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکا ایران مذاکرات آگے بڑھانے، خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئےکوششیں جاری رکھیں گے: وزیراعظم

وزیراعظم نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں حاضری دی اور ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و آشتی کے لیے دعائیں کیں۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی آمد پر وفد کے لیے روضہ رسول کے دروازے بھی کھولے گئے، جہاں وزیراعظم نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی اور درود و سلام پیش کیا۔

وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد مدینہ منورہ سے دوحہ روانہ ہوں گے، جہاں ان کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے دوطرفہ ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.