صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیساکھی کے موقع پر ہندو اورسکھ برادری کو مبارکباد
صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے بیساکھی کے موقع پر ہندو اور سکھ برادری کو مبارکباد دی گئی ہے۔
صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ بیساکھی خوشی، شکرگزاری اور فصل کی کٹائی کا تہوار ہے، جو ہمیں ایمان، اتحاد اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بیساکھی باہمی احترام اور ہم آہنگی کی علامت ہے، جبکہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو مساوی حقوق فراہم کرتا ہے اور حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
فچ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ برقرار، معاشی استحکام اور پالیسی تسلسل کی توثیق
انہوں نے کہا کہ ہندو اور سکھ یاتریوں کی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنے مذہبی فرائض آزادانہ طور پر ادا کر سکیں۔ ان کے مطابق تمام برادریوں کے لیے مساوات اور تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، اور اقلیتوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیساکھی خوشی، امن اور امید کا پیغام لے کر آتی ہے اور دعا کی کہ پاکستان میں امن، خوشحالی اور ہم آہنگی قائم رہے۔