پاکستانی معیشت اصلاحات، استحکام اور پائیدار ترقی کے ذریعے بہتری کی جانب گامزن ہے جس کا واضح ثبوت عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ ریٹنگز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ برقرار رکھنا قرار دیا جا رہا ہے۔
بیساکھی میلہ، حسن ابدال میں مرکزی تقریب کی تیاریاں مکمل، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بی نیگیٹو برقرار رکھتے ہوئے آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہے، جو معیشت میں بہتری اور پالیسیوں کے تسلسل کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جاری اصلاحات اور پائیدار ترقی بھی ملکی معیشت کی بہتری کو سہارا دے رہی ہیں۔
خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے کی توقع ہے، جبکہ شرح سود کم کر کے 10.5 فیصد رکھنا معیشت میں بہتری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے لیے مثبت قدم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 3.1 فیصد رہنے کی توقع ہے اور مہنگائی تقریباً 7.9 فیصد تک محدود رہ سکتی ہے، جبکہ ملک تمام بیرونی چیلنجز کے باوجود استحکام، اصلاحات اور پائیدار ترقی کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔