Gas Leakage Web ad 1

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ، چاندی بھی مزید مہنگی ہوگئی

0

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ چاندی کے نرخ بھی بڑھ گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 46 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4 ہزار 776 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

امریکا و اسرائیل کے حملوں سے 270 ارب ڈالر نقصان، ایران نے خلیجی ممالک سے بھی ہرجانہ مانگ لیا

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھے گئے، جہاں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 499962 روپے فی تولہ ہو گئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3943 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 429636 روپے ہو گئی۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں چاندی بھی مہنگی ہو گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 326 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 8260 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 279 روپے اضافے کے بعد 7081 روپے تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ ہفتے اور پیر کے روز عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.