Gas Leakage Web ad 1

جو میرے نصیب میں ہوگا مل کر رہے گا، ذمہ داری بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کرتا ہوں؛ بابراعظم

0

سابق قومی کپتان اور معروف بیٹر بابر اعظم نے کہا ہے کہ جو ان کے نصیب میں ہوگا وہ مل کر رہے گا، وہ اپنی ذمہ داری بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اور کراچی کی وکٹ روز بدلتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 11 کے اگلے میچز میں بھی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز بے قابو، اربوں کا سرویلنس سسٹم بھی ناکام

پیر کو لیگ کے چھٹے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 24 رنز سے شکست دے کر اپنی پانچویں کامیابی حاصل کی، جس کے بعد بابر اعظم نے کہا کہ وہ ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم پلان پر عمل کرنے سے کامیابیاں مل رہی ہیں اور وہ اپنی ذاتی کارکردگی میں مزید بہتری کے لیے مسلسل محنت کر رہے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ وہ نوجوان کھلاڑی سفیان مقیم سے مستقبل میں بڑی توقعات رکھتے ہیں اور امید ہے کہ وہ آگے چل کر پاکستان کرکٹ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کرتے ہیں کہ ہر نئے کھلاڑی کو بھرپور اعتماد دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریڈ بال کرکٹ کھیلنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی وکٹ روزانہ تبدیل ہو رہی ہے، اس لیے ہر دن نئے گیم پلان کے ساتھ میدان میں آنا پڑتا ہے کیونکہ میچ میں کنڈیشنز بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ اگلے تین میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز جیسی مضبوط ٹیموں کے خلاف مقابلوں کے لیے وہ مکمل طور پر تیار ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.