Gas Leakage Web ad 1

چین نے نائب وزیر خارجہ کو اچانک عہدے سے برطرف کردیا

0

چین میں سینئر سفارتکار سن ویڈونگ کو اچانک نائب وزیر خارجہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

چین کی وزارتِ انسانی وسائل نے اپنی ویب سائٹ پر ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے سن ویڈونگ کی برطرفی کا اعلان کیا اور بتایا کہ یہ فیصلہ اعلیٰ ترین حکومتی اتھارٹی کی جانب سے کیا گیا ہے، تاہم بیان میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ انہیں کب اور کن وجوہات کی بنیاد پر عہدے سے ہٹایا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا چالان تیار، ایف آئی اے نے اہم پیش رفت مکمل کر لی

چینی وزارتِ خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق سن ویڈونگ کی آخری عوامی سرگرمیاں 13 مارچ کو برونائی اور ملائیشیا کے چین میں سفیروں سے ملاقاتوں پر مشتمل تھیں، جبکہ اس سے دو روز قبل انہوں نے چین میں پاکستان کے سفیر کے ساتھ دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

گزشتہ سال چین میں 10 لاکھ سے زائد بدعنوانی کے مقدمات کی تحقیقات کی گئیں اور 9 لاکھ 38 ہزار افراد کو سزائیں دی گئیں۔

چین کی کرپشن سے متعلق سالانہ رپورٹ کے مطابق تادیبی کارروائیوں میں 69 صوبائی یا وزارتی سطح کے عہدیدار، 4155 بیورو سطح کے افسران، 35 ہزار ضلعی سطح کے اہلکار اور ایک لاکھ 25 ہزار تحصیل یا مقامی سطح کے عہدیدار شامل تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.