Gas Leakage Web ad 1

مذاکرات سے قبل ہی 3 اہم نکات کی خلاف ورزی کی گئی: ایرانی اسپیکر

0

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ مذاکرات سے پہلے ہی 10 نکاتی تجاویز کے تین اہم نکات کی خلاف ورزی ہو چکی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف آج رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع

محمد باقر قالیباف نے ان خلاف ورزیوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ایران کی فضائی حدود میں ڈرونز کی دراندازی کی گئی، ایران کے یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم نہیں کیا گیا اور لبنان میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔

انہوں نے اس صورتحال کے تناظر میں دو طرفہ جنگ بندی یا مذاکرات کو غیر معقول قرار دیا۔

یاد رہے کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے لبنان پر شدید حملے جاری ہیں۔ لبنان سول ڈیفنس کے مطابق ملک بھر میں ایک ہی روز کے دوران اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 254 افراد جاں بحق جبکہ 1165 زخمی ہوئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.