Gas Leakage Web ad 1

کہوٹہ میں اڈیالہ جیل منتقلی کے دوران قیدی وین سے 14 قیدی فرار

0

کہوٹہ میں جیل منتقلی کے دوران قیدی وین سے 14 قیدی فرار ہو گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

پولیس ذرائع کے مطابق عدالت میں پیشی کے بعد قیدیوں کو اڈیالا جیل منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں چیکنگ کے لیے قیدی وین کو روکا گیا۔ اسی دوران ایک قیدی نے پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں پھینک دیں، جس کے بعد موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 14 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پاکستان کے پانی پر ہاتھ ڈالنے والے کا ہاتھ کاٹ دیں گے، مصدق ملک کا بھارت کو دوٹوک پیغام

واقعے کے بعد کہوٹہ پولیس نے فوری طور پر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا اور فرار ہونے والے 4 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لیے کہوٹہ کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیے گئے ہیں جبکہ سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ مزید نفری بھی طلب کر لی گئی ہے تاکہ باقی فرار قیدیوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔

دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے بھی تصدیق کی ہے کہ فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 4 کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ دیگر مفرور قیدیوں کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.