Gas Leakage Web ad 1

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف آج رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع

0

ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج رات پاکستان پہنچیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر کے ہمراہ اسٹیو وٹکوف اور جیریڈ کشنر بھی ایرانی وفد سے مذاکرات کے سلسلے میں آج پاکستان آئیں گے۔

کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے ہونگے: ٹرمپ

ذرائع کے مطابق امریکی وفد کی معاونت کے لیے شامل 23 ارکان پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، جن میں سکیورٹی ماہرین اور ٹیم کے دیگر اراکین شامل ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مذاکراتی ٹیم اسلام آباد بھیج رہے ہیں، جس میں نائب صدر جے ڈی وینس بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی آج رات دیر گئے اسلام آباد پہنچیں گے۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے بیان دیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنی ٹیم اسلام آباد روانہ کر رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق اس مذاکراتی ٹیم میں جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہوں گے، جبکہ یہ ٹیم ہفتے کی صبح اسلام آباد میں بات چیت کرے گی۔

دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاکستانی وزیراعظم کو آگاہ کیا ہے کہ ایران کا وفد مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.