Gas Leakage Web ad 1

ایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس

0

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کی پہلی دس نکاتی تجویز کو مسترد کر دیا گیا ہے اور اسے ردی کے ڈبے میں پھینک دیا گیا ہے، جبکہ اب دوسری دس نکاتی تجویز پر ایران اور پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ نیو یارک ٹائمز پہلی دس نکاتی تجویز کو پھیلا رہا ہے اور یہ تاثر دے رہا ہے کہ امریکا اس پر مذاکرات کر رہا ہے، حالانکہ امریکا اس تجویز کو پہلے ہی مسترد کر چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران سے کچھ عناصر پروپیگنڈے کے لیے غلط دس نکات پیش کر رہے ہیں۔

ایران کی جانب سے اس بیان کے ردعمل میں کہا گیا تھا کہ دشمن کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا اور امریکا کو 10 نکاتی منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا گیا، تاہم جے ڈی وینس نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قالیباف کا ٹویٹ دیکھا ہے جس میں 15 نکاتی پلان کا ذکر ہے، اور اگر صرف تین نکات پر اختلاف ہے تو اس کا مطلب ہے کہ کئی امور پر اتفاق بھی موجود ہے۔

جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے اور اسلام آباد میں مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم بات چیت کے دوران فریقین کے درمیان نیتوں پر عدم اعتماد پایا جاتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر سودے بازی کی گئی تو اس کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں پہلی بار روبوٹک سرجری کا آغاز

جنگ بندی کی خلاف ورزی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سیز فائر ہمیشہ مشکلات کا شکار رہتا ہے اور کوئی بھی جنگ بندی مکمل طور پر خامیوں سے پاک نہیں ہوتی۔

ایک سوال کے جواب میں، جو لبنان میں جنگ بندی سے متعلق تھا، جے ڈی وینس نے کہا کہ ایرانی حکومت نے یہ سمجھا کہ لبنان بھی سیز فائر کا حصہ ہوگا، جبکہ امریکا نے کبھی ایسا نہیں کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران چاہتا ہے کہ معاملہ لبنان کی وجہ سے متاثر ہو تو یہ اس کا اپنا فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک میں اضافہ ہوا ہے اور تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ ان کے مطابق معاہدے کا بنیادی مقصد جنگ بندی، مذاکرات اور آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا ہے، جبکہ اب اگلا قدم ایران کو اٹھانا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ ایران نے مذاکرات میں ان کی شمولیت کی خواہش ظاہر کی ہے یا نہیں۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز کو کھولنے کا وعدہ کر رہا ہے اور اس نے یہ پیغام دیا ہے کہ جتنا تعاون ایران کرے گا، اتنا ہی جواب میں امریکا بھی دے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی پر بات کرنے کے لیے تیار ہے اور اس کے پاس ایسا کرنے کے لیے کافی سفارتی گنجائش موجود ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.