صحت و سائنس: پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں پہلی مرتبہ روبوٹک سرجری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں متعارف کرائی گئی روبوٹک سرجری جدید میڈیکل سائنس کا ایک ایسا طریقہ علاج ہے جس میں آپریشن ڈاکٹر ہی کرتے ہیں، تاہم انہیں ایک جدید روبوٹک نظام کی مدد حاصل ہوتی ہے۔ اس نظام کے ذریعے نہایت باریک آلات اور ہائی ڈیفینیشن کیمرے استعمال کیے جاتے ہیں، جو جسم کے اندرونی حصوں کو انتہائی واضح انداز میں دکھاتے ہیں۔
مسجد الاقصیٰ کو 40 دن بند رکھنے کے بعد کھول دیا گیا
اس جدید ٹیکنالوجی سے لیس نظام کو استعمال کرنے کے لیے ڈاکٹرز کو خصوصی تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس ٹیکنالوجی کی بدولت پیچیدہ نوعیت کے آپریشنز زیادہ درستگی کے ساتھ اور کم وقت میں انجام دیے جا سکتے ہیں، جبکہ انسانی ہاتھ سے ہونے والی معمولی غلطیوں کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں۔
روبوٹک سرجری کے نتیجے میں مریضوں کو کئی اہم فوائد حاصل ہوتے ہیں، جن میں کم زخم آنا، خون کا کم ضیاع، انفیکشن کے کم امکانات اور جلد صحت یابی شامل ہیں۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال میں اس جدید سہولت کے آغاز کے بعد خیبرپختونخوا کے مریضوں کو اب جدید علاج کے لیے دیگر بڑے شہروں یا بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔