Gas Leakage Web ad 1

شادی میں دلہن کو ملنے والے سونےکے زیورات اس کی ذاتی ملکیت ہیں: سپریم کورٹ کا فیصلہ

0

سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں قرار دیا ہے کہ شادی کے موقع پر دلہن کو ملنے والے سونے کے زیورات اس کی ذاتی ملکیت ہیں اور شوہر یا سسرال والوں کا ان زیورات پر کوئی ملکیتی حق نہیں بنتا۔

Gas Leakage Web ad 2

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ دلہن کے زیورات روکنا اس کے ملکیتی حقوق سے غیر قانونی طور پر محروم کرنے کے مترادف ہے۔

عدالت نے اپنے حکمنامے میں واضح کیا کہ بیوی اپنے زیورات کی واپسی کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے۔ اسی طرح والدین کی جانب سے دلہن کو دیا گیا سونا بھی اس کی ذاتی ملکیت تصور کیا جائے گا۔

پاکستان کے پانی پر ہاتھ ڈالنے والے کا ہاتھ کاٹ دیں گے، مصدق ملک کا بھارت کو دوٹوک پیغام

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ فیملی کورٹ کو بیوی کے ذاتی سامان اور زیورات سے متعلق مقدمات سننے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ شوہر یا ساس کے خلاف زیورات کی واپسی کا دعویٰ بھی فیملی کورٹ میں قابل سماعت ہے۔

عدالت نے مزید کہا کہ دلہن کو ملنے والے برائیڈل تحائف بھی اس کی ذاتی ملکیت شمار ہوں گے۔ کسی تحفے کی ملکیت کا تعین اس نیت سے کیا جائے گا جس کے تحت وہ تحفہ دیا گیا، یعنی آیا وہ دلہن کے خصوصی استعمال کے لیے دیا گیا تھا یا نہیں، نہ کہ اس بنیاد پر کہ تحفہ کس کے نام سے منسوب ہے۔

حکمنامے میں یہ بھی کہا گیا کہ دلہن کو ملنے والے زیورات اور تحائف اکثر خواتین کے لیے مالی تحفظ اور خودمختاری کا اہم ذریعہ ہوتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے سونے کے زیورات سے متعلق دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.