Gas Leakage Web ad 1

بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم

0

اسلام آباد: کیپیٹل ٹیریٹری ٹریفک پولیس کو ماحول دوست الیکٹرک وہیکلز کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں جدید گاڑیوں کا نظام متعارف کرانے پر خوشی ہو رہی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

شہباز شریف نے کہا کہ تیل کی قیمتیں اس وقت بلند سطح پر ہیں، جبکہ گاڑیوں کی پہلی کھیپ اسلام آباد پولیس کو فراہم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جدید گاڑیاں پٹرول کے بجائے بجلی سے چلیں گی۔

پیٹرول سبسڈی: سندھ حکومت نے موٹرسائیکل مالکان کو 2 ہزار روپے دینے کا آغاز کردیا

وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے اس منصوبے کو ملک بھر میں بھی اپنایا جائے گا، جبکہ الیکٹرک وہیکل کے استعمال سے زرمبادلہ کی بچت ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد پولیس کو 15 الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔

اس موقع پر شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ ابتدائی طور پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کو 15 ایکو اسمارٹ ماحول دوست الیکٹرک وہیکلز کی فراہمی وزیراعظم کے ویژن اور حکومت کی توانائی بچت پالیسی کا حصہ ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت نے خلیجی بحران سے قبل ہی فیول اکانومی اور برقی گاڑیوں کی پالیسی پر کام شروع کر دیا تھا اور چند ماہ قبل ان گاڑیوں کی خریداری کا عمل بھی شروع کیا گیا تھا۔

شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ ہر گاڑی کے لیے ایک کپتان، ایک مرد رسپانڈر، ایک رسپانڈر اور ایک ڈرائیور پر مشتمل عملہ تعینات کیا جائے گا، جن کے لیے خصوصی وردیاں بھی ہوں گی۔ یہ گاڑیاں شہر کی اہم شاہراہوں پر موجود رہیں گی تاکہ ٹریفک کے بہاؤ کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

بریفنگ کے مطابق مکمل چارج ہونے پر ایک گاڑی 350 سے 400 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے، جبکہ تیز رفتار چارجنگ میں 60 سے 90 منٹ اور معمول کی چارجنگ میں 6 سے 8 گھنٹے درکار ہوں گے۔

مزید بتایا گیا کہ پٹرول سے چلنے والی گاڑیوں کے مقابلے میں ان الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے فی گاڑی ماہانہ 0.55 ملین روپے تک کی بچت ہوگی اور یہ گاڑیاں 13 سے 14 ماہ میں اپنی لاگت پوری کر لیں گی۔

حکام کے مطابق جلد ہی مزید 15 الیکٹرک وہیکلز بھی اسلام آباد ٹریفک پولیس کے بیڑے میں شامل کی جائیں گی، اور یہ اقدام وفاقی حکومت کے جدید ٹریفک مینجمنٹ پلان کا حصہ ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.