Gas Leakage Web ad 1

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی وفاقی حکومت پر سخت تنقید، 9 اپریل کو لیاقت باغ میں جلسے کا اعلان

0

وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ سہیل آفریدی نے نو اپریل کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ کل وہ انتظامیہ کو جلسہ کرنے کے لیے این او سی جمع کرائیں گے، اور اگر این او سی نہ ملا تو نو اپریل کو ہر فرد اپنی جگہ جلسہ کرے گا۔

خیبر پختون خواہ ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ ان کی تین سے چار ملاقاتیں ہو چکی ہیں جن میں انہوں نے اپنا اور عوام کا مقدمہ پیش کیا، تاہم وفاقی حکومت نے ابھی تک انہیں ان کا حق نہیں دیا اور این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کا حصہ 2018 سے غیر آئینی طور پر تقسیم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان ملاقاتوں کا مقصد خیبر پختونخوا کے مسائل اجاگر کرنا تھا، لیکن حکومت عوام کو نظر انداز کر رہی ہے، جبکہ صوبائی حکومت نے اب تک پندرہ ارب روپے اپنے وسائل سے خرچ کر دیے ہیں۔

عالمی برادری آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے ایران کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے: اماراتی وزیر پیٹرولیم

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کے باوجود وفاق نے ایک روپیہ بھی فراہم نہیں کیا، اور صوبائی بجٹ میں کٹوتیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور عام آدمی کی آواز اٹھانا ان کی ذمہ داری ہے، جبکہ وہ سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی سے بھی اختلاف رکھتے ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ بطور وزیر اعلیٰ انہوں نے ہمیشہ آئینی و قانونی راستہ اپنایا، مگر انہیں سمگلر اور دہشت گرد قرار دیا گیا، حالانکہ وہ شہداء کے جنازوں میں شریک ہوئے اور سوال اٹھایا کہ ان کے شہداء کے لیے کون آیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ججز پر فیصلوں کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ دوہرا رویہ اپنایا جا رہا ہے۔

آخر میں سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ 9 اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ ہوگا، جس کے لیے این او سی جمع کرایا جائے گا، اور اگر اجازت نہ ملی تو جہاں روک دیا گیا وہاں احتجاج کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.