Gas Leakage Web ad 1

فضل الرحمان اور بلاول کی ملاقات، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں ممکنہ انتخابی اتحاد پر سنجیدگی سے غور

0

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجا پرویز اشرف، سید نیئر بخاری اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین شریک تھے، جبکہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا اسعد محمود اور سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی موجود تھے۔

ایران جنگ جاری رکھنےکے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، خطے میں بدلتی ہوئی صورت حال اور دیگر اہم قومی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ون ٹو ون ملاقات بھی ہوئی، جس میں حساس سیاسی معاملات پر کھل کر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی، جبکہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے درمیان ممکنہ انتخابی اتحاد پر سنجیدگی سے غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں دونوں جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جو ممکنہ اتحاد کی تفصیلات کو حتمی شکل دے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.