Gas Leakage Web ad 1

سانحہ گل پلازہ کے 72 متاثرین میں سے 61 کے اہلخانہ کو معاوضے کے چیک پہنچادیے گئے، وزیراعلیٰ کوبریفنگ

0

کراچی: سانحہ گل پلازہ کے 72 متاثرین میں سے 61 کے اہل خانہ کو ان کے گھروں پر معاوضے کے چیک پہنچا دیے گئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

بدھ کے روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت گل پلازہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔

ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 85 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں اور ہر متاثرہ خاندان کو ایک کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 72 میں سے 61 متاثرہ خاندانوں کو گھروں پر چیک کے ذریعے معاوضہ ادا کیا جا چکا ہے۔

اسرائیل کے ایران پر شدید حملے، سابق وزیر خارجہ کمال خرازی زخمی، اہلیہ شہید ہوگئیں

کمشنر کراچی نے بتایا کہ باقی کیسز کی تصدیق کا عمل جاری ہے، جبکہ کچھ معاملات نادرا اور بین الصوبائی تحقیقات کے مراحل میں ہیں۔ اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ تصدیقی عمل کو مزید تیز کیا جائے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق متاثرہ تاجروں کے لیے 60 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں اور ہر دکاندار کو 5 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب تک 843 دکانداروں کو کے سی سی آئی کے ذریعے مالی امداد فراہم کی جا چکی ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ دکانوں کی تعداد میں فرق سامنے آیا ہے جو 1184 سے بڑھ کر 1209 ہو گئی ہے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ دکانوں کی حتمی فہرست مرتب کی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں اور تاجروں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا اور انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے ایس بی سی اے کو گل پلازہ کی ازسرنو تعمیر کے لیے تفصیلی منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.