اسلام آباد میں معروف بزنس مین عامر اعوان قتل کیس میں تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے مقتول کی بیوی اور سیکورٹی گارڈز کے بیانات بھی ریکارڈ میں شامل کر لیے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے عدالت میں سرنڈر کر دیا
مزید تفصیلات کے مطابق واقعے کے وقت سیکورٹی ڈیوٹی پر موجود گارڈ سے بھی تحقیقات جاری ہیں، اور حراست میں لیے گئے افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد قتل کی واردات میں ملوث ہیں یا نہیں، اس حوالے سے تحقیقات ابھی جاری ہیں۔