Gas Leakage Web ad 1

میرپورخاص میٹرک و انٹر نتائج میں بدعنوانی، کنٹرولر امتحانات نوکری سے برطرف

0

سندھ حکومت نے میرپورخاص بورڈ میں میٹرک اور انٹر کے نتائج میں ہیرا پھیری اور جعلی سرٹیفکیٹس کے معاملے پر کنٹرولر امتحانات انور علیم خانزادہ کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

صوبائی وزیر کے مطابق فروری 2026 میں تیار کی گئی انکوائری رپورٹ میں ایس ایس سی اور ایچ ایس سی کے نتائج میں بڑے پیمانے پر ٹیمپرنگ کے الزامات ثابت ہوئے۔

اسلام آباد معروف بزنس مین عامر اعوان قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

محمد اسماعیل راہو نے بتایا کہ انور علیم خانزادہ نہ تو شوکاز نوٹس کا جواب دے سکے اور نہ ہی ذاتی سماعت کے لیے پیش ہوئے، جس کے بعد ای اینڈ ڈی رولز کے تحت انہیں برطرف کیا گیا۔

وزیر جامعات کے مطابق میرپورخاص میں 2021 سے 2025 تک کے 1068 میٹرک اور 1471 انٹر کے مارکس شیٹس اور سرٹیفکیٹس منسوخ کیے جا چکے ہیں۔

وزیر تعلیمی بورڈز نے مزید بتایا کہ اس معاملے میں دیگر ملوث افسران اور ایجنٹس کے خلاف تحقیقات بھی جاری ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.