امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی مشیر ڈیوڈ سیکس نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف جاری کارروائی کو کامیابی کے طور پر ظاہر کرے اور وہاں سے نکل جائے۔ سیکس نے کہا کہ جنگ کو مزید طول دینے سے تباہ کن نتائج سامنے آ سکتے ہیں اور امریکا کو ایک طویل تنازع میں پھنسنے کا خطرہ ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری
وائٹ ہاؤس کے اندر ایران کے خلاف جنگ کے حوالے سے اختلاف پایا جاتا ہے، بعض حکام چاہتے ہیں کہ فوجی کارروائی جاری رکھی جائے تاکہ ایران کی فوجی صلاحیت مکمل طور پر ختم ہو جائے، جبکہ دیگر مشیر یہ موقف رکھتے ہیں کہ امریکا اپنے اہداف حاصل کر چکا ہے اور اب جنگ ختم کر دینی چاہیے۔ تاہم صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ کا اختتام اسی وقت ہوگا جب وہ مناسب سمجھیں گے۔



