افغان حکومت نے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنا کر سرخ لکیر پار کردی ہے، صدر مملکت
افغان حکومت نے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنا کر سرخ لکیر پار کردی ہے، صدر مملکت
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے افغان حکومت کے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ افغان حکومت سرخ لکیر پار کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قائم غیر قانونی حکومت دہشت گرد گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے سے گریز کر رہی ہے اور اپنی ذمہ داریوں سے فرار ہو رہی ہے۔

مشتاق احمد خان کا خیبر سے کراچی تک غزہ مارچ کا اعلان
صدر زرداری نے یہ بھی کہا کہ افغان حکومت بیک وقت دوست ممالک سے مذاکرات کی کوشش کر رہی ہے اور پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنا کر ایک بڑی فوجی طاقت کو چیلنج کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کوئٹہ، کوہاٹ اور راولپنڈی میں ڈرون حملوں سے زخمی ہونے والے بچوں اور دیگر شہریوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سیکیورٹی ادارے ملک کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے مکمل تیار ہیں۔



