نیپئیر: نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بریٹ رینڈل نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں پانچ گیندوں پر پانچ وکٹیں لے کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
نیوزی لینڈ کے شہر نیپئیر میں پلنکٹ شیلڈ میچ کے دوران سینٹرل ڈسٹرکٹس کی طرف سے کھیلتے ہوئے رینڈل نے ناردرن ڈسٹرکٹس کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے اپنے دوسرے اوور کی آخری گیند پر ہینری کوپر کو آؤٹ کرنے کے بعد اگلے اوور کی پہلی چار گیندوں پر جیت راول، جو کارٹر، روبی اوڈونل اور کرسٹین کلارک کو پویلین بھیج دیا ۔
گلوکار علی ظفر نے نعتیہ کلام ‘سوہنا نبی’ جاری کردیا
رینڈل کے شکار میں نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ اوپنر جیت راول اور موجودہ فاسٹ بولر کرسٹین کلارک شامل تھے ۔ اس شاندار بولنگ کے دوران ایک موقع پر ناردرن ڈسٹرکٹس کی ٹیم 9 رنز پر 5 وکٹیں گنوا چکی تھی ۔
رینڈل نے میچ میں مجموعی طور پر 25 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں جو ان کے فرسٹ کلاس کیریئر کی بہترین بولنگ ہے۔ ان کی شاندار بولنگ کی بدولت ناردرن ڈسٹرکٹس کی پوری ٹیم 82 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔
واضح رہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کی 254 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی بولر نے پانچ گیندوں پر پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس سے قبل صرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر نے 2023 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا ۔