تہران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، ایران سے مذاکرات میں بالواسطہ شامل رہوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ

تہران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، ایران سے مذاکرات میں بالواسطہ شامل رہوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات میں بالواسطہ طور پر شامل ہوں گے۔

ایئر فورس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ مذاکرات انتہائی اہم ہوں گے اور وہ ان میں براہ راست نہیں بلکہ بالواسطہ کردار ادا کریں گے۔

ریڈ زون ہنگامہ آرائی کیس: دو ایم این ایز اور چار ایم پی ایز گرفتار

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران ماضی میں مذاکرات کے دوران سخت مؤقف اختیار کرتا رہا ہے، تاہم گزشتہ سال امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد تہران کو اپنے مؤقف کے نتائج کا اندازہ ہوا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس بار ایران مذاکرات کے لیے سنجیدہ دکھائی دیتا ہے اور ممکنہ طور پر کسی معاہدے تک پہنچنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جھگڑے میں ملوث نہیں، تاہم اگر ضرورت پڑی تو وہ اسے حل کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق اہم مذاکرات جنیوا میں متوقع ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.