چکوال میں موٹروے پولیس نے پیسوں سے بھرا مسافر کا بیگ واپس کر کے ایمانداری کی مثال قائم کر دی۔
موٹروے پولیس کے مطابق مسافر اپنا بیگ کلرکہار سروس ایریا میں بھول گیا تھا، اور نامعلوم بیگ ملنے پر اس کی تلاشی لی گئی۔
بہاول پور سے کراچی جانے والی بس خوفناک حادثے کا شکار، 11 افراد جاں بحق، 15 شدید زخمی
موٹروے پولیس نے بتایا کہ مسافر کے بیگ میں 53 لاکھ روپے موجود تھے، جس کی تلاشی کے بعد بیگ مسافر کو واپس کر دیا گیا۔
موٹروے پولیس کے مطابق اپنا بیگ واپس حاصل کرنے کے بعد مسافر نے پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔