ڈی جی آئی ایس پی آر کی ایچیسن کالج کے طلبا و اساتذہ کے ساتھ نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر کی ایچیسن کالج کے طلبا و اساتذہ کے ساتھ نشست

0

ڈی جی آئی ایس پی آر نے قومی سلامتی، دہشت گردی کے موجودہ چیلنجز، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے نیٹ ورکس، اور پاکستان کے خلاف جاری ہائبرڈ وارفیئر پر تفصیلی گفتگو کی۔

اسلام آباد میں آن لائن ٹیکسی اور بائیکیا ڈرائیورز کی رجسٹریشن شروع، شہریوں کے لیے محفوظ سفر یقینی

پرنسپل ایچیسن کالج نے کہا کہ قیامِ پاکستان سے آج تک کالج اور پاک فوج کے درمیان مضبوط تعلق قائم ہے جس پر فخر ہے۔

اس سیشن میں طلبہ اور اساتذہ نے بے جھجک سوالات کیے جن کے جوابات ڈی جی آئی ایس پی آر نے حقائق کے مطابق تحمل اور دانشمندی سے دیے۔

ایچیسن کالج کے فیکلٹی ممبران نے سیشن کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی ایسے سیشنز کا انعقاد جاری رہنا چاہیے، کیونکہ سوشل میڈیا کے دور میں سچ اور جھوٹ کی پہچان مشکل ہو گئی ہے اور اس طرح براہِ راست حقائق جاننے کا موقع ملتا ہے۔

طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہنے اور ملک میں امن و استحکام کے لیے متحد رہنے کا عزم ظاہر کیا، اور کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہماری افواج دشمن کی ہر سازش کو ہر محاذ پر ناکام بنا رہی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.