خلیجی ممالک پاکستانی بھکاریوں، چوروں، جعلسازوں کیلئے جنت، 38 ہزار ڈی پورٹ

خلیجی ممالک پاکستانی بھکاریوں، چوروں، جعلسازوں کیلئے جنت، 38 ہزار ڈی پورٹ

0

خلیجی ممالک سے پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی بے دخلی سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔

وزارت سمندر پار پاکستانیز نے وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب میں بتایا کہ سال 2025 میں خلیجی ممالک سے مجموعی طور پر 38 ہزار 616 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ ان میں بحرین سے 786، کویت سے 163، عمان سے 5 ہزار 372، سعودی عرب سے 27 ہزار 692، متحدہ عرب امارات سے 6 ہزار 794 اور قطر سے 644 پاکستانی شامل ہیں۔

سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ گھر میں گر کر زخمی، ہسپتال منتقل

تحریری جواب کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے افراد غیر قانونی قیام، ویزا خلاف ورزی، بھیک مانگنے، چوری، اقامہ کی مدت ختم ہونے اور دیگر جرائم میں ملوث پائے گئے۔

شازیہ مری کے سوال پر وزارت داخلہ نے ایوان کو بتایا کہ ایف آئی اے نے جنوری 2025 سے اب تک غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار، ہنڈی اور حوالہ ڈیلرز کے خلاف 551 چھاپے مارے، 576 مقدمات درج کیے اور 703 ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ 324 کیسز میں سزائیں بھی دی گئیں۔

وزارت دفاع نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت نے جامع قومی یوٹیلائزیشن فریم ورک تیار کر لیا ہے اور پاکستان کی پہلی ہائپر اسپیکٹریکل سیٹلائٹ اس وقت آربٹ ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہے۔ ٹیسٹنگ مکمل ہونے کے بعد مختلف اداروں کو امیج ڈیٹا رواں ماہ کے آخر تک دستیاب ہوگا اور فریم ورک پر مثبت انداز میں عملدرآمد جاری ہے۔

وزیر دفاع کے مطابق اس فریم ورک کے تحت زراعت، ماحولیات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں شہریوں کو مختلف خدمات فراہم کی جائیں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.