Gas Leakage Web ad 1

کراچی: بجلی سبسڈی نہ ملنے سے اسٹیل سیکٹر کو 150 ارب کا نقصان، سنگین معاشی نتائج کا خدشہ

کراچی: بجلی سبسڈی نہ ملنے سے اسٹیل سیکٹر کو 150 ارب کا نقصان، سنگین معاشی نتائج کا خدشہ

0

اسلام آباد: کراچی میں بجلی سبسڈی نہ ملنے کے باعث اسٹیل سیکٹر کو 150 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے جس کے نتیجے میں یہ صنعت شدید مالی دباؤ کا شکار ہو گئی ہے اور سنگین معاشی نتائج کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بجلی سبسڈی کی عدم فراہمی کے باعث اسٹیل سیکٹر کی پیداوار میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ نئی سرمایہ کاری بھی متاثر ہو رہی ہے، جس کے سبب روزگار کے مواقع خطرے میں پڑ گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کیلئے 10 ارب روپےکی معاونت کا اعلان

پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز (PALSP) نے وزیر خزانہ کو لکھے گئے خط میں خبردار کیا ہے کہ اگر بجلی سبسڈی کا مسئلہ فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو اس کے انتہائی سنگین معاشی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی اسٹیل صنعت، جو ملک کی سب سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والی مینوفیکچرنگ صنعتوں میں شمار ہوتی ہے، کو تقریباً 150 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے کیونکہ کراچی میں قائم صنعتوں کے لیے حکومتی اضافی بجلی سبسڈی جاری نہیں کی گئی۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس تاخیر کے باوجود حکام کی جانب سے یہ مؤقف سامنے آیا ہے کہ فنڈز کی کمی اس کی وجہ نہیں تھی۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز نے 9 فروری 2026 کو وزیر خزانہ کو خط ارسال کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ صنعت کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.