پاک بھارت میچ نہ ہونے سے بھارتی براڈ کاسٹرز کو 141 ارب روپے نقصان کا خدشہ
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے سے بھارتی براڈ کاسٹرز کو بھاری نقصان کا خدشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے سے بھارتی براڈ کاسٹرز کو تقریباً 500 ملین ڈالر (141 ارب روپے ) نقصان ہونے کا خدشہ ہے جبکہ میچ کی گیٹ منی سے آئی سی سی کو لاکھوں ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔
محتاط اندازے کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے ہونیوالی آمدنی کا نصف پاک بھارت میچ سے ملتا ہے۔ پاکستان کو ہر سال آئی سی سی سے 35 ملین ڈالر کا شیئر ملتا ہے۔ براڈ کاسٹرز کے نقصان کے بعد پی سی بی کیخلاف آئی سی سی کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کی جا سکتی ہے۔
بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے باوجود پاکستان کے دوسرے راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہیں۔