Gas Leakage Web ad 1

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ؟ عوام کے لئے بڑی خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ؟ عوام کے لئے بڑی خبر آگئی

0

پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں تبدیلی کا امکان ہے، اوگرا نے سمری تیار کرلی

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال کے باعث فروری کے پہلے پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں میں ممکنہ تبدیلی کی سمری تیار کر کے 31 جنوری کو وزیرِ خزانہ کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

’پشاور چھوڑ کر جارہا ہوں‘، غلام احمد بلور کا انتخابی سیاست سے علیحدگی کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کی حتمی منظوری کے بعد وزیرِ خزانہ 1 تا 15 فروری کے لیے نئی قیمتیں اعلان کریں گے، جبکہ سمری کل پیٹرولیم ڈویژن کو بھی بھیجی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل میں 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل میں 3 روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔ تاہم پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی متوقع ہے، جو 36 پیسے فی لیٹر تک ہو سکتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.