Gas Leakage Web ad 1

بین الاقوامی استحکام فورس میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنیں گے: پاکستان

بین الاقوامی استحکام فورس میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنیں گے: پاکستان

0

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے واضح کیا ہے کہ بورڈ آف پیس کو ابراہام معاہدے سے جوڑنا غلط فہمی ہے اور پاکستان ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

سپریم کورٹ نے ملازمین کی برطرفی کے دوران تنخواہ نہ دینا آئینی جرم قرار دے دیا

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی مسافروں کے لیے محفوظ اور کھلا ملک ہے، اور امریکی سفری ہدایت نامہ محض اپڈیٹ ہے، ڈاؤن اسکیل نہیں۔ نئی ٹریول ایڈوائزری میں بعض سابقہ سکیورٹی نکات نکال دیے گئے ہیں، جس کے بعد امریکی شہریوں کے لیے پاکستان کا سفر مزید آسان ہو گیا ہے۔ پاکستان اور امریکا اس معاملے پر سفارتی ذرائع سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی ویزا پابندیوں کے خاتمے پر بات چیت اسلام آباد اور واشنگٹن میں جاری ہے اور پاکستان کو امید ہے کہ جلد ویزا پابندیوں کی فہرست سے خارج کر دیا جائے گا۔

طاہر اندرابی نے مزید کہا کہ پاکستان نے بورڈ آف پیس میں نیک نیتی کے تحت شمولیت اختیار کی ہے، جس کا مقصد غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم کرنا، غزہ کی تعمیر نو میں معاونت فراہم کرنا اور فلسطینی عوام کے حق خودارادیت پر مبنی دیرپا امن قائم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اکیلا نہیں بلکہ سات دیگر مسلم ممالک بھی بورڈ آف پیس میں شامل ہیں، جن میں سعودی عرب، مصر، اردن، یو اے ای، انڈونیشیا اور قطر شامل ہیں۔ بورڈ آف پیس گزشتہ برس ستمبر میں اجتماعی کوشش کے تحت قائم ہوا اور غزہ و مسئلہ فلسطین کے لیے امید کی کرن ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان نے بین الاقوامی استحکام فورس میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کا متبادل نہیں بلکہ ایک معاون پلیٹ فارم ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.