مرغی کی سرکاری قیمتوں کو یکسر نظرانداز کر دیا گیا ہے اور مرغی کا گوشت عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 349 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 363 روپے مقرر کیا گیا ہے، مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 526 روپے فی کلو ہے اور انڈوں کی قیمت 337 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 550 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
خاتون کی رضامندی کے بغیر طلاق کو خلع میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا، سپریم کورٹ
لاہور میں گزشتہ روز سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کا گوشت 533 روپے فی کلو تھا جبکہ آج سرکاری نرخ میں سات روپے کی کمی کی گئی ہے، اس کے باوجود عام مارکیٹ میں مرغی مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہے اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نظر نہیں آ رہا۔
فیصل آباد میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 339 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 353 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ مرغی کا گوشت 511 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب ملک میں آٹے کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 306 روپے فی کلو، پرچون ریٹ 320 روپے فی کلو جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت 464 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، شہر میں انڈے 338 روپے فی درجن دستیاب ہیں۔