Gas Leakage Web ad 1

خاتون کی رضامندی کے بغیر طلاق کو خلع میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا، سپریم کورٹ

خاتون کی رضامندی کے بغیر طلاق کو خلع میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا، سپریم کورٹ

0

سپریم کورٹ نے خلع سے متعلق ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ خاتون کی رضامندی کے بغیر طلاق کو خلع میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت کے دو رکنی بینچ نے اصول طے کرتے ہوئے قرار دیا کہ عدالت ازخود طلاق کے دعوے کو خلع میں تبدیل کرنے کی مجاز نہیں، جبکہ خاتون کو حق مہر کی 12 لاکھ روپے کی رقم ادا کرنے کا حکم برقرار رکھا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پنجاب کے 51 شہروں میں ”مریم نواز کا سوہنا پنجاب“ پراجیکٹس پر کام شروع

عدالت عظمیٰ نے فیملی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی قانونی تشخیص کو غلط قرار دیا۔ جسٹس مسرت ہلالی نے پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، جس کے مطابق درخواست گزار نائلہ جاوید نے شادی کے خاتمے کی درخواست ظلم اور قانونی بنیادوں پر دائر کی تھی، تاہم فیملی کورٹ نے ظلم کے الزامات کا فیصلہ کرنے کے بجائے خلع کی بنیاد پر نکاح ختم کر دیا اور خلع کے بدلے خاتون کو بقایا حق مہر چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار خاتون نے خلع نہیں مانگی تھی اور واضح رضامندی کے بغیر طلاق کے دعوے کو خلع میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ شوہر ناصر خان نے دورانِ مقدمہ دوسری شادی کی جو مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی ہے، جبکہ اس بات کا بھی اعتراف کیا گیا کہ دوسری شادی کے لیے اجازت یا آربیٹریشن کونسل کی منظوری حاصل نہیں کی گئی اور بیوی کو نان نفقہ بھی فراہم نہیں کیا گیا۔ عدالت کے مطابق جرح کے دوران خاتون کی کردار کشی کی گئی، یہ تمام عوامل قانونی طور پر ظلم کے زمرے میں آتے ہیں اور ایسے حالات میں خاتون کا شوہر کے ساتھ رہنے سے انکار نافرمانی نہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.