Gas Leakage Web ad 1

پاکستانی کرکٹرز کو منافع کی لالچ میں چونا لگ گیا، جعلساز نے کروڑوں ہڑپ لیے

پاکستانی کرکٹرز کو منافع کی لالچ میں چونا لگ گیا، جعلساز نے کروڑوں ہڑپ لیے

0

کئی قومی کرکٹرز مبینہ فراڈ کے باعث کروڑوں روپے کی جمع پونجی سے محروم ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے سابق اور موجودہ کرکٹرز ایک کاروباری شخص کے ساتھ سرمایہ کاری کے دوران دھوکے کا شکار ہوئے، تاہم متاثرہ کھلاڑیوں نے تاحال کسی پلیٹ فارم پر باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی اور نہ ہی اس معاملے کے حل کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سندھ ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 10 ججز نے اپنےعہدوں کاحلف اٹھالیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹرز نے ایک سابق کپتان کی دیکھا دیکھی میں مذکورہ کاروباری شخص کے ساتھ سرمایہ کاری کی، جس میں موجودہ اور سابق کپتانوں سمیت کئی نمایاں نام شامل ہیں۔ بعض کھلاڑیوں نے براہ راست سرمایہ کاری کی اور غیر معمولی منافع کے لالچ میں کروڑوں روپے مبینہ طور پر اس شخص کو دے دیے۔ ابتدا میں کرکٹرز کو غیر معمولی منافع بھی ملتا رہا، جس کے بعد سرمایہ کاری پر اعتماد مزید بڑھتا گیا۔

بعد ازاں کاروباری شخص منظر سے غائب ہو گیا اور کھلاڑیوں کو منافع کی ادائیگیاں بند ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق کرکٹرز نے چند ہفتے اس حوالے سے کوششیں کیں، بعض کو محدود رقم واپس بھی ملی، تاہم ایک مشہور کرکٹر ایجنٹ بھی متاثرہ افراد میں شامل ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فراڈ کرنے والا شخص امریکا میں مقیم ہے، اس کا فون بند ہے اور گزشتہ دو ماہ سے کسی قسم کا رابطہ ممکن نہیں ہو سکا، جبکہ متاثرہ کرکٹرز اب اپنی اصل رقم کی واپسی کے خواہاں ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.