sui northern 1

چین اور پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اربوں ڈالر مالیت کے نئے معاہدے طے

چین اور پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اربوں ڈالر مالیت کے نئے معاہدے طے

0
Social Wallet protection 2

چین نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے اربوں ڈالر کے نئے معاہدے کرلیے ہیں۔

sui northern 2

وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے ایکسپریس سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ چین جلد پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت عالمی سطح پر پاکستان کی جانب توجہ بڑھ رہی ہے اور آئندہ برسوں میں ملک میں وسیع پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

گل پلازہ میں آگ شارٹ سرکٹ سے نہیں، ممکنہ طور پر ماچس یا لائٹر سے لگی: سانحہ کی ابتدائی رپورٹ تیار

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی حکومتوں کے درمیان ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کے نئے جوائنٹ وینچرز کے معاہدے طے پا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ چین نے پاکستان میں زراعت، آٹوموٹیو اور معدنیات کے شعبوں میں تقریباً 9 ارب ڈالر کے نئے ایم او یوز پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے 300 کاروباری افراد پر مشتمل ایک بڑا تجارتی وفد مختلف شعبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے چین کا دورہ کر چکا ہے۔ ان کے مطابق ریکوڈک منصوبے کے لیے چاغی کو کراچی سے ملانے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے، جس کے تحت چاغی سے کراچی تک سفر اسپیشل ریلوے ٹریک اور نئی شاہراہ کے ذریعے ممکن ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چاغی سے کراچی تک معاشی راہداری کے لیے 70 لاکھ ڈالر کی رقم عالمی مالیاتی اداروں سے حاصل کی جائے گی۔ قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ بنیان المرصوص کی کامیابی کے بعد پاکستان کے لڑاکا طیاروں کی عالمی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور متعدد ممالک کی جانب سے ان کی تیاری کے آرڈرز متوقع ہیں۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری کے مطابق پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا سب سے زیادہ رجحان زراعت اور مائننگ کے شعبوں میں ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.