Gas Leakage Web ad 1

نئی تاریخ رقم! پاکستان نے بھوٹان کو شکست دیکر انٹرنیشنل فٹسال میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

نئی تاریخ رقم! پاکستان نے بھوٹان کو شکست دیکر انٹرنیشنل فٹسال میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

0

پاکستان کی مردوں کی فٹسال ٹیم نے تھائی لینڈ میں جاری ساف چیمپئن شپ میں اپنی پہلی بین الاقوامی فتح ریکارڈ کر لی ہے۔ بنکاک کے انڈور اسٹیڈیم میں پاکستان نے بھوٹان کو 4-2 سے شکست دی، حالانکہ وہ میچ میں 0-2 سے پیچھے تھے۔

Gas Leakage Web ad 2

بلوچستان کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ ٹاور لگے ہیں کس کے فنڈ سے اور کیوں لگے؟ یہ ٹولز ریاست کیخلاف استعمال ہوئے: سرفرازبگٹی کا انکشاف

بھوٹان نے ابتدائی مراحل میں دو تیز گول کر کے برتری حاصل کی تھی۔ تاہم پاکستان نے بھرپور واپسی کرتے ہوئے میچ کا رخ موڑ دیا۔ حسن ظفر نے 28ویں منٹ میں پہلا گول کر کے اسکور 1-2 کیا، پھر آصف احمد چوہدری نے 32ویں منٹ میں گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔

عدنان اشفاق نے 34ویں اور 35ویں منٹ میں لگاتار دو گول کر کے پاکستان کو 4-2 کی برتری دلا دی، جو فائنل اسکور رہا۔ یہ پاکستان کی فٹسال میں پہلی بین الاقوامی جیت ہے۔ اس سے قبل ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں مالدیپ نے پاکستان کو 7-1 سے شکست دی تھی۔

پاکستان کی اگلی مقابلہ 18 جنوری کو سری لنکا کے خلاف ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی خواتین کی فٹسال ٹیم نے بھی گزشتہ روز سری لنکا کو شکست دی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.