پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں کے معاہدے پر دستخط
پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں کے معاہدے پر دستخط
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور کمانڈر انچیف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے ‘ورلڈ لبرٹی فنانشل’ سے وابستہ کمپنی ایس سی فنانشل ٹیکنالوجیز ایل ایل سی کے درمیان کراس بارڈر ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

کام نہ کرنےکاجھوٹا بیانیہ بناکرکچھ قوتیں سندھ کے وسائل پر ڈاکا ڈالنا چاہتی ہیں، بلاول
اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے حکومت پاکستان کی طرف سے جبکہ زیکری وٹکوف نے ورلڈ لبرٹی فنانشل کی نمائندگی کرتے ہوئے اس معاہدے پر دستخط کیے۔
یہ مفاہمتی یادداشت ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے انفراسٹرکچر کو جدید بنانے اور بین الاقوامی لین دین کے لیے محفوظ و تیز نظام قائم کرنے کی طرف اہم پیشرفت سمجھی جا رہی ہے۔



