Gas Leakage Web ad 1

انتخابی اصلاحات کیلئے 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

0

*انتخابی اصلاحات کے لیے 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ*

Gas Leakage Web ad 2

حکومت نے انتخابی اصلاحات کے لیے 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا، اسپیکر ایاز صادق نے وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور اپوزیشن لیڈر کو خطوط ارسال کر دیے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے قائد ایوان کے طور پر 15 ارکان، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے 10 سینیٹرز اور اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی سے 5 ارکان کے نام مانگے گئے ہیں۔

نام موصول ہوتے ہی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا، کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کو عددی تناسب سے نمائندگی دی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.