*ایران-امریکا ثالثی پر محتاط طور پر پرامید ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر*

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ایران-امریکا ثالثی کے حوالے سے محتاط انداز میں پرامید ہیں۔
روئٹرز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایک ماہ میں دو بار تہران جانا مثبت پیشرفت کی علامت ہے، ثالثی میں کام بگاڑنے والے طاقتور عناصر سرگرم ہیں جو جنگ کو اپنے مفاد میں سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا مکہ دفاعی معاہدے میں نئے ممالک کی شمولیت کی گنجائش ہے، ایران اگر علاقائی امن کے مشترکہ وژن پر یقین رکھتا ہے تو شامل ہو سکتا ہے، سعودی عرب میں مزید فوجی تعیناتی کا فیصلہ سیاسی قیادت کرے گی، پاکستان یمن کے اندرونی تنازع کا حصہ نہیں۔



