Gas Leakage Web ad 1

کام نہ کرنےکاجھوٹا بیانیہ بناکرکچھ قوتیں سندھ کے وسائل پر ڈاکا ڈالنا چاہتی ہیں، بلاول

کام نہ کرنےکاجھوٹا بیانیہ بناکرکچھ قوتیں سندھ کے وسائل پر ڈاکا ڈالنا چاہتی ہیں، بلاول

0

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تھرپارکر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مقررہ ایجنڈے کے تحت یہ مہم چلائی جا رہی ہے کہ سندھ حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ "کام نہ کرنے” کے جھوٹے بیانیے کو پھیلاکر کچھ قوتیں سندھ کے وسائل پر ناجائز قبضہ چاہتی ہیں اور 18ویں ترمیم کے تحت صوبے کو دیے گئے اختیارات واپس لینا چاہتی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ارشد شریف قتل کیس آخری مراحل میں داخل، وفاقی آئینی عدالت کا جلد نمٹانے کا عندیہ

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ سندھ کے عوام کی ترقی کا راستہ صرف اسلام آباد سے نکلے گا، تھر کے عوام نے انہیں غلط ثابت کر دیا ہے۔ بلاول بھٹو نے زور دیا کہ تھر میں پیپلز پارٹی کے تعمیراتی و ترقیاتی کام ان قوتوں کو بہترین جواب ہیں۔ انہوں نے کہا، "ہم نے ثابت کر دیا کہ پیپلزپارٹی تھر کے عوام سے محبت کرتی ہے۔”

بلاول بھٹو زرداری نے تھر کے کوئلے کے منصوبے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا ہے پیپلزپارٹی نے کچھ نہیں کیا اور اختیارات اسلام آباد کو دیے جائیں، لیکن تھر اس کا جواب ہے۔ ان کا مؤقف تھا کہ کوئلہ یہاں کے عوام کا قومی اثاثہ ہے اور اتنا ہی قیمتی ہے جتنا سعودی عرب کے پاس تیل۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو نے جب یہاں ترقیاتی کام شروع کیے تو انہیں سازشوں کے ذریعے روکا گیا، لیکن اس ایک منصوبے نے نہ صرف تھر میں معاشی انقلاب برپا کیا بلکہ اسلام آباد کو بجلی بھی فراہم کی۔

انہوں نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت کی سرمایہ کاری سے پورے تھر میں صحت کے اداروں کا جال بچھایا گیا ہے اور کوئلے کے منافع کا ایک حصہ تھر فاؤنڈیشن کو دیا جاتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا کہ "ہماری حکومت نے 2008 سے آج تک سندھ کی یونیورسٹیوں کی تعداد دگنی کر دی ہے اور کوئی دوسرا صوبہ سندھ سے اس معاملے میں مقابلہ نہیں جیت سکتا۔”

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.