بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

0

حکومت نے بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کو بڑی خوشخبری دے دی اور کہا ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن نے نیپرا سماعت میں بتایا کہ سبسڈی کو ایڈجسٹ کر دیا گیا ہے، اس لیے اب ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

حکام کا کہنا تھا کہ جولائی سے اب تک انرجی مکس میں فرق آیا، جس کی بنیاد پر ٹیرف میں ردوبدل نہیں کیا جا رہا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.