Gas Leakage Web ad 1

پاکستان میں 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

پاکستان میں 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

0

پاکستان میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا، جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط اور مظالم کے خلاف جاری جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

Gas Leakage Web ad 2

کیا رات کو دہی کھانا صحت کیلئے نقصاندہ ہے؟

کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے ملک بھر میں ریلیوں، واکس، سیمینارز اور خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، جبکہ مختلف مقامات پر انسانی زنجیریں بھی بنائی جائیں گی۔

حکومت نے ریاستی اداروں اور میڈیا کو ہدایت کی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے اور قومی و بین الاقوامی سطح پر آگاہی بڑھائی جائے۔ ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے، جن میں مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر اور موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی جائے گی۔

یوم یکجہتی کشمیر کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے بڑے شہروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ سیاسی و مذہبی رہنماؤں کا مختلف تقریبات سے خطاب ہوگا، جس میں وہ اس عزم کا اعادہ کریں گے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا ضروری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.