لاہور میں مینارِ پاکستان پر جماعت اسلامی کے تین روزہ اجتماع عام کا آغاز ہوگیا ہے جس میں ملک بھر سے خواتین، مرد اور بچوں سمیت ہزاروں افراد شریک ہیں۔ افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے ابراہم اکارڈ کا حصہ بننے کا سوچا تو انہیں عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا اور کشمیر پر کسی قسم کی سودے بازی بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔
دو مرتبہ آسکر جیتنے والا اداکار مالی مشکلات کے باعث بے گھر
انہوں نے کہا کہ آج مینارِ پاکستان کا دامن شرکا کے لیے تنگ پڑ گیا ہے اور اس تاریخی اجتماع میں ملک کے کونے کونے سے لوگ شریک ہوئے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ یہ اجتماع نہ صرف پاکستان میں اتحاد اور یگانگت کی علامت بن چکا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی امت مسلمہ کی نمائندگی کرتا ہے۔ ہفتہ کے روز بین الاقوامی سیشن میں تقریباً 150 غیر ملکی مندوبین شریک ہوں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت، حتیٰ کہ حکومت بھی اتنا بڑا اجتماع منعقد نہیں کرسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی خاندانی اجارہ داری یا اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر چلنے والی جماعت نہیں۔ ملک پر مافیاؤں کا راج ہے جسے ختم کیا جائے گا۔ پاکستان نہ کسی سیاسی لیڈر کا نام ہے بلکہ 25 کروڑ عوام کا نام ہے۔
اجتماع عام کے حوالے سے پنجاب پولیس نے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ داخلی اور خارجی راستوں پر شرکا اور ان کے سامان کی چیکنگ کے بعد ہی اجتماع گاہ میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔